12 ستمبر، 2022، 9:05 AM

رواں سال اربعین مارچ میں ۲ کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت متوقع، کربلا کے گورنر کا اعلان

رواں سال اربعین مارچ میں ۲ کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت متوقع، کربلا کے گورنر کا اعلان

کربلا کے گورنر نے پیش بینی کی کہ رواں سال اربعین مارچ میں ۲ کروڑ سے زائد عراقی اور غیر ملکی زائرین شرکت کریں گے۔ 

 مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلا کے گورنر نصیف الخطابی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ اب تک ۳۰ لاکھ سے زائد غیر ملکی اور دسیوں لاکھ عراقی زائرین نے اربعین مارچ میں شرکت کے لئے کربلا کا سفر کیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عراقی اور غیر ملکی زائرین بدستور مسلسل کربلا میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض رپورٹیں گردش کر رہی ہیں کہ کربلا کو جانے والے راستے بند ہوچکے ہیں جبکہ یہ بات صحیح نہیں ہے اور ابھی تک ہمیں صوبہ کربلا میں کسی راستے کی بندش کا سامنا نہیں ہوا ہے اور زائرین کی رفت و آمد معمول کے مطابق جاری ہے۔ 

کربلا کے گورنر کا کہنا تھا کہ ہم پیش بینی یہ ہے کہ اربعین مارچ کے اختتام تک کربلا شہر ۲ کروڑ سے زائد عراقی اور غیر ملکی زائرین کی میزبانی کرے گا۔ 

News ID 1912331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha